• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سونے کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، مجموعی مالیت 10.374ارب ڈالر ہوگئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی سونے کے ذخائر میں نمایاں اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 10.374 ارب ڈالر ہوگئی ہے، پاکستان کے پاس اس وقت 64.76 ٹن سونا موجود ہے، جو وزن کے اعتبار سے تقریبا 20 لاکھ 82 ہزار اونس اور 55 لاکھ 52 ہزار تولے بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف جنوری 2026 کے دوران ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں سونے کے ذخائر کی مالیت میں مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید