اسلام آباد (عاطف شیرازی) گذشتہ دو سال میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 2590ارب روپےکی ریکارڈ وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے،2024 کےمقابلے میں 2025 میں وصولیوں میں 397 ارب 86 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ،پٹرولیم لیوی کی یہ وصولیاں جنوری2024 سے لیکر دسمبر 2025 کے دوران کی گئیں جس میں صرف دو ماہ نگران حکومت اور باقی ماندہ بائیس مہینے موجودہ حکومت کے ہیں ،سرکاری دستاویزات کے ڈیٹا کی بنیاد پر سال 2025میں پٹرولیم لیوی میں ایک ہزار493ارب 73کروڑ اورسال2024میں ایک ہزار 95 ارب 86 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں،سرکاری دستاویزات کے مطابق جنوری تامارچ2025 کی سہ ماہی میں پٹرولیم لیوی کی آمدنی284ارب 43کروڑروپے،اپریل تاجون پیٹرولیم لیوی کی وصولی 386ارب37کروڑ روپے،جولائی تاستمبر پیٹرولیم لیوی کی آمدنی371ارب 61کروڑ اوراکتوبرتادسمبر2025کی سہ ماہی میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 451ارب32کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔