اسلام اباد ( نیو ز ر پورٹر)آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن سٹاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”انسٹا گرام“ پر اپنے ذاتی اکاونٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی آسٹرین چانسلر نے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں تقریر کو سراہا آسٹریا کے چانسلر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لمحات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی جرمن زبان کی مہارت سے انہیں حیران کیا ۔