• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کا دورہ بھارت، 35 ارب ڈالر مالیت کا جنگی معاہدہ حتمی مراحل میں

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورۂ بھارت کے دوران 35 ارب ڈالر مالیت کے 114رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا بڑا دفاعی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، جو بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل بن سکتی ہے۔ فرانسیسی صدر بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات اور نئی دہلی میں عالمی اے آئی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت بھارت 114 رافیل طیارے خریدے گا، جو فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن کی سب سے بڑی برآمدی ڈیل ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید