اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) آئی ایم ایف کی شرط پرعائدکیپٹو پاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکی راہ ہموارہوگئی،وفاقی حکومت نےکیپٹوپاور پلانٹس پرایک ہزاردو سوتنتالیس روپے فی ایم ایم بی ٹی یولیوی عائد کردی،لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کیلئے ٹیرف کم کرنےپراستعمال کی جائے گی،کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے صارفین کوماہانہ بنیادوں پربجلی کاریلیف دینےکامنصوبہ ہے.پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر2025 کےلیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وفاقی حکومت نےآف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025کے تحت لیوی عائد کی،وفاقی کابینہ کی جانب سےکیپٹو پاورلیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔