اسلام آباد (ممتاز علوی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس؛ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے وزیراعلیٰ کے پی کیس کی سماعت کی؛ فریقین کے وکلاء پیش ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے منگل کے روز خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی اور انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن کے نوٹس اور بابر نواز کی درخواست پر کیس کی سماعت کی؛ سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری اور درخواست گزار بابر نواز کے وکیل سجل سواتی ای سی پی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں جانب کے وکلاء نے حتمی دلائل پیش کیے، جس کے بعد بنچ نے کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔