دبئی (سبط عارف) آن لائن بھیک مانگنے والے کو 3 ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے رمضان کے موقع پر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن بھیک مانگنے والے فراڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھیک مانگنے والے افراد کو تین ماہ تک قید کی سزا اور 10,000 درہم (تقریباً 7 لاکھ 75 ہزار روپے) جرمانہ ہوسکتا ہے۔