• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ماہ صیام 1447ھ کا چاند دیکھنے کے لیے آج بروز بدھ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاوراور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔یادرہے کہ سپارکو یہ پیش گوئی کرچکا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند بدھ کو نظر آ نے کاقومی امکان ہے۔وزار ت مذہبی امور کے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کی شام پشاور میں اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی عمارت (عیدگاہ چارسدہ روڈ) میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید