کراچی (نیوز ڈیسک)حماس نے اسرائیلی 60 روزہ الٹی میٹم مستردکردیا ہے، جنگ دھمکیوں پر سخت ردعمل میں تنظیم کے سینئر رہنماکا کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں ،یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ تنظیم کا موقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون کی جانب سے جاری کردہ 60 روزہ الٹی میٹم کو مسترد کر دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حماس اس مدت میں اپنے ہتھیار ڈال دے۔