اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کی دلی مبارکباد پیش کی اور امتِ مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور سکون کی دعائیں کیں،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔