کراچی (نیوز ڈیسک) ایک دہائی بعد ممکنہ بحالی ،جاپان کا پاکستان کو رسمی ترقیاتی قرضے دوبارہ دینے پر غور ، جاپان کی امدادی ایجنسی JICA معاشی استحکام کے بعد قرضے دوبارہ دینے کا جائزہ لے رہی ہے۔پچھلے قرضے 2017 میں بند کیے گئے تھے، اب IMFمثبت رپورٹ کے بعد قرضے بحال کیے جائیں گے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی بین الاقوامی امدادی ایجنسی JICA پاکستان کو رسمی ترقیاتی قرضے دوبارہ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے، کیونکہ ملک کی معیشت طویل بحران کے بعد مستحکم ہونے کے آثار دکھا رہی ہے۔ JICA کے پاکستان دفتر کے سربراہ ناوآکی مییاتا نے بتایا کہ ادارہ جاپانی حکومت کے ساتھ نئے ODA قرضے کے امکان پر قریبی مشاورت کر رہا ہے۔