• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج نیویارک کا دورہ کرینگے

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے بریفنگ اجلاس میں شرکت کیلئے آج 18 فروری کو نیویارک کا دورہ کریں گے۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس اجلاس کی صدارت برطانیہ کی وزیر خارجہ سلامتی کونسل کی صدر کی حیثیت سے کریں گی۔​بریفنگ کے دوراناسحاق ڈار فلسطین پر پاکستان کے اصولی اور مستقل موقف، مغربی کنارے پر اپنا کنٹرول بڑھانے کے اسرائیل کے حالیہ غیر قانونی فیصلوں کی پاکستان کی جانب سے شدید مخالفت کا اعادہ کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید