پشاور(نیوز رپورٹر) آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیا ہے اب سڑکیں کھول دینگے سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی امید ہے آج تمام سڑکیں کھول دی جائیں گی اس وقت صوبے میں بد امنی ایک چیلنج ہے بدامنی پر کنٹرول پانے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔ پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی کا کہنا تھا کہ عدالت نے سٹرکیں کھولنے کا جو حکم دیا ہے اس پر من و عن عمل کیا جائے گا اب سٹرکیں کھول دینگے۔