کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گرد ہلاک جبکہ دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے، فائرنگ کےدوران دہشتگردوں کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے نام جلیل عرف فرید،نیاز عرف کنگ اور حمدان عرف فرید شامل ہیں جبکہ چوتھے ہلاک دہشت گرد کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں ۔ پولیس نےملیر سمیت مختلف اضلاع کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔