راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے رینٹ کنٹرولر راولپنڈی کے بے دخلی کے حکم کے خلاف پٹرولیم کمپنی اور ایڈیشنل رینٹ کنٹرولر چکلالہ کینٹ کے مابین تنازع میں سابق جج سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس مقبول باقر کو ثالث مقرر کیا ہے۔ثالثی فیس دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ،جو فریقین ادا کریں گےجبکہ فریقین کو 23فروری کو کراچی میں اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔