کراچی (رفیق مانگٹ) نوبیل انعام یافتہ سائنس دان اور ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے والے امریکی ماہرِ حیاتیات جیمز واٹسن کی بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے نیویارک محل نما گھر میں موجودگی کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں، جس نے سائنسی اور سماجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔مین ہیٹن رہائش گاہ میں واٹسن کی نوجوان خواتین کے ساتھ تصاویر سامنے آ گئیں، 2010 کی دہائی کی تصاویر نے پرانے تعلقات پر سوالات اٹھا دیے۔ برطانوی اخبار کی شائع کردہ تصاویر میں جیمز واٹسن کو مین ہیٹن میں ایپسٹین کی رہائش گاہ کے ایک شاندار کمرے میں تین نوجوان خواتین کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔