• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو جیل میں بہتر سہولتیں اور مناسب طبی امداد دی جائے، 14 کھلاڑیوں کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

کراچی(عبدالماجد بھٹی)آسٹریلیا ،انگلینڈ، نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز اور بھارت سمیت دنیا کے14عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز اور کپتانوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو جیل میں بہتر سہولتیں اور مناسب طبی امداد فراہم کی جائے۔یہ خط وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 73 سالہ عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ رپورٹس پر سابق کھلاڑیوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید