• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی فیجیٹل نمائش، پاکستانی تخلیق کار تابش زیدی کی آرٹ ورک فائنل کیلئے منتخب

دبئی (سبط عارف)دبئی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی فیجیٹل نمائش، پاکستانی تخلیق کار تابش زیدی کی آرٹ ورک فائنل کیلئےمنتخب۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی فیجیٹل آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور فن کو یکجا کرتے ہوئے منفرد تخلیقات پیش کی گئیں۔ منتظمین کے مطابق فیجیٹل دراصل فزیکل (جسمانی) اور ڈیجیٹل آرٹ ورک کا امتزاج ہے۔ نمائش کا اہتمام نیوڈیا (NVIDIA ) نے کیا، جبکہ یہ تقریب دبئی کے میوزیم آف دی فیوچر میں منعقد ہوئی جہاں مختلف ممالک کے فنکاروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔ تقریب میں پاکستانی تخلیق کار تابش زیدی کی فیجیٹل آرٹ بھی توجہ کا مرکز بنی اور فائنل مرحلے کے لئے منتخب کر لی گئی۔
اہم خبریں سے مزید