کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک کے مئیر کی پہلی بڑی مشکل،پولیس کی آن لائن جاسوسی پر فیصلہ درکار ، ممدانی پہلےجاسوسی روکنے کے اسٹاپ فیکس قانون کا حامی رہے، پولیس کا جعلی نگرانی اکاؤنٹس کا اعتراف، اب بطورمیئر ظہران کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ٹول کے استعمال کو روکیں یا پولیس کی حمایت برقرار رکھیں۔ گارڈین کے مطابق نیو یارک کے میئر زوہرن ممدانی، جو پہلے اسٹیٹ اسمبلی کے رکن تھے، نے اسٹاپ فیکس قانون کی حمایت کی تھی تاکہ پولیس کو جعلی آن لائن اکاؤنٹس بنانے اور صارفین کے ڈیٹا جمع کرنے سے روکا جا سکے۔