• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، چند مقامات پر ژالہ باری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش جناح ٹرمینل پر20 ملی میٹرریکارڈ کی گئی، پاپوش نگر 8.5 ، یونیورسٹی روڈ پر5.8 میٹربارش ریکارڈ، نارتھ کراچی2.3، سپرہائی وے پر 2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے فوراً بعد ہی سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید