اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سحر وافطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ منگل کو وزارت پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں کے-الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز جاری کردئیے ہیں۔