• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ کی آڑ میں سگرٹس کھیپ کی سعودیہ اسمگلنگ ناکام، 7 رکنی فیملی زیر حراست

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)عمرہ کی آڑ میں سگرٹس کی کھیپ سعودیہ اسمگلنگ ناکام، 7 رکنی فیملی زیرحراست ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے عمرہ ویزہ پر سگریٹوں اور ممنوعہ سامان سعودیہ لے جاتے ہوئے فیملی سمیت 7 مسافروں کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔ مسافروں کے قبضے سے سگریٹ کے 75 بنڈل اور راجا جانی کے 45 پیکٹس برآمد ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کے مطابق مسافروں کے پاس دبئی کے رہائشی کارڈ اور عمرہ کا ویزہ ہے تاہم مسافروں کے پاس سعودیہ میں قیام کیلئے ہوٹل ریزرویشن اور عمرہ کے لیے درکار مالی وسائل موجود نہیں تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران مسافروں نے اپنے پاس سگریٹس اور ممنوعہ سامان کی موجودگی ظاہر کی۔ مسافروں نے ماضی میں بھی کھیپ کا کام کرنے کا اعتراف کیا۔ جس پر 7 مسافروں شاہ زیب، محمودہ اشرف، محمد سمیر اشرف، رومیہ فاطمہ، رابعہ شاہ زیب، محمد شکیل اور عاطف حسین کو اف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان پر عمرہ ویزا کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے انہیں اے ایچ ٹی سی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید