ڈھاکا (صباح نیوز)امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سے منگل کے روز، ڈھاکا میں پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی اور مختلف ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندہ وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتیں نہایت خوشگوار اور ماحول میں ہوئیں۔ اس موقع پر وفود کے ارکان نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کو قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں جماعت بنگلہ دیش کی جمہوری پیش رفت میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔