پشاور(سٹاف رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے مختلف مقامات سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شرعی شہادتیں موصول ہونے پر آج بروز جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان کا اعلان کردیا ہے ، پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی مرکزی کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے رمضان المبارک کا اعلان کردیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہملک بھر کے 20 مقامات سے دو سو سے زائد شہادتیں موصول ہوئی ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاورمیں ہوا، اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئیں۔