اسلام آباد(آئی این پی )پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیخلاف اپیل واپس لے لیں جبکہ بشری بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات ہیں کہ ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لی جائیں، جس پر عدالت نے ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔