کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں 5ہزار اہلکاروں پر مشتمل فوجی اڈے کا منصوبہ، امریکی دستاویزات منظرِ عام پر، تقریباً 350 ایکڑ کمپاؤنڈ، کثیرالقومی فورس کیلئے، منصوبہ غزہ بورڈ کے تحت، سربراہی ٹرمپ کے پاس ہوگی، اقوام متحدہ نے عارضی عالمی فورس کی منظوری دے رکھی ہے، زمین ملکیت، اختیارات و کارروائی قواعد پر کئی سوالات برقرار ہیں۔فلسطینی نژاد کینیڈین وکیل نے منصوبے کو فلسطینی اراضی پر قبضے کے مترادف قرار دیا، امریکی حکام کا لیک دستاویزات پر تبصرے سے گریزاں ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ غزہ میں تقریباً 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک وسیع فوجی اڈہ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔