کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے حساس فوجی تنصیب پر کنکریٹ شیلڈ تعمیر کر لی۔ ممکنہ امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر سرنگیں بند، میزائل اڈوں کی مرمت جاری،امریکا سے کشیدگی میں اضافہ،جوہری مذاکرات کیساتھ ساتھ خطے میں فوجی دباؤ و جنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران نے بڑھتی ہوئی امریکی کشیدگی اور ممکنہ فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر تہران کے جنوب مشرق میں واقع حساس فوجی تنصیب پارچین فوجی کمپلیکس میں ایک نئی سہولت پر موٹی کنکریٹ شیلڈ تعمیر کر کے اسے مٹی سے ڈھانپ دیا ہے۔