• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ دوران تربیت گرکر تباہ

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے،ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہوگیا،تیجس طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایئربیس میں گر کر تباہ ہوا،پائلٹ بروقت اجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا،انڈین ایئرفورس کے پاس 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال کے دوران تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،پہلا تیجس طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گرکر تباہ ہوا،دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئرشو میں زمین بوس ہوگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید