ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم ہینڈز ملتان زون کے ہیڈ محسن اسحا ق نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم ہینڈز پاکستان ملتان زون کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 165خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے تاکہ روزہ داروں کو سحری و افطاری میں کسی قسم کی دشوری نہ ہواور وہ یہ فریضہ باآسانی ادا کر سکیں ۔صاحب استطاعت لوگوں کو چاہیے عید کے پرمسرت موقع پر بھی ان غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنمنٹ مسلم گرلزہائی سکول میں منعقدہ تقریب میں کیا۔