ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ پنجاب کی صدر اور محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا ہے کہ نابینا اور معذور افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، ہمیں اپنی خوشیوں میں ان کو ضرور شامل کرنا چاہیے اور اسی میں ہماری دنیا و آخرت کیکامیابی کا رازہے، اس ہوش ربا مہنگائی کے دور میں کسی کو راشن دینا کسی نعمت سے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں نابینا اور معذور افراد کو راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔