ملتان (سٹاف رپورٹر )جمعیت علمائےاسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ ، سر پرست حافظ محمد عمر شیخ اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ منافع خور مافیا نے ماہ رمضان المبارک کا تقدس پامال کر کے رکھ دیا ہے، اپنی مرضی سے پھلوں، سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے روزہ دار پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اور رہی سہی کسر پیرا فورس نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے کاروبار متاثر ہو کر رہ گئے ہیں لیکن دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منافع خور مافیا کے خلاف سنجیدگی سےکارروائی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر کو منافع خوروںکے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔