• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین ہولز سمیت دیگر سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب میں مین ہولز کورز،سٹریٹ لائٹس اوردیگر سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کی شامت آگئی،مین ہول، سٹریٹ لائٹس اوردیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید و جرمانے کی سزائیں ہونگی، حکومت پنجاب نے پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفرااسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026منظور کر لیا، اس آرڈیننس کے نفاذ کے بعد سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید کی سزا اور بھاری جرمانے ادا کرنا ہونگے، سرکاری تنصیبات کی چوری پر 1 سے 3 سال قید، 2 لاکھ سے 30 لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔بغیر اجازت تنصیبات اتارنے یا خرید و فروخت پر 1 سے3سال تک قید، 5 لاکھ سے 30 سال تک جرمانہ ہو گا۔
ملتان سے مزید