• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، اسرائیل انڈیا گٹھ جوڑ کیخلاف قرارداد، نیتن مودی علاقائی اتحاد بنانے کا بیان مسترد، غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) نے اسرائیل انڈیا گٹھ جوڑ ، اسرائیل کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلا، غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے امداد کی فراہمی اور بحالی و تعمیر نو کے عمل کا فوری آغاز کرائے، قرارداد پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ محمد زئی کی جانب سے تمام جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئی، منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ آف پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، نیز نیتن یاہو کے 22 فروری کے اس بیان کی بھی مذمت کرتی ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے بھارت اور دیگر ممالک پر مشتمل ایک علاقائی اتحاد بنانے کے ارادے کا اظہار کیا گیا، جس کا مقصد مبینہ طور پر ابھرتے ہوئے شدت پسند شیعہ اور سنی محاذوں کا مقابلہ کرنا بتایا گیا ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ آف پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کی قیادت کی جانب سے مسلم اُمہ کی سیاسی و نظریاتی بنیادوں پر وحدت اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مذموم رجحان پر سخت برہمی کا اظہار کرتی ہے،مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی اور تاریخی حیثیت، بالخصوص مقدس مقامات کی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید