• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطانہ شاہین کا وزیر مملکت عبدالرحمٰن کانجو سے اظہار تعزیت

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمن کانجو سے ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے ہم ان کی والدہ مرحومہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی ،پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہیں جبکہ اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے تعزیتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں لیگی خواتین کارکنان نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید