ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں 432 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، 183 کو اصلاحی نوٹسز جاری، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 43 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں 145، خانیوال میں 130، لودھراں میں 92 اور وہاڑی میں 65 فوڈ پوائنٹس کوچیک کیا گیا،ملتان میں نادرآباد پھاٹک ، ریلوے روڈ نزد النجف ہسپتال، دولت گیٹ چوک، معصوم شاہ روڈ جان محمد چوک پر 4ہوٹلوں کو کچن ایریامیں صفائی کے ناقص انتظامات، فریزر میں خوراک کی سٹوریج بہتر نہ ہونے، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر مجموعی طور 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،اسی طرح ایم پی ایس روڈ پر پولٹری شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات، جالی دار کاوئنٹرنصب نہ کرنے پر 7000، پرانا شجاع آباد روڈ فاروق پورہ چوک اور سبزہ زار چوک نیل کوٹ پر 2 بیکریوں کو ورکرز کے میڈٖیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے، واشنگ ایریا میں گندگی، خوراک کی سٹوریج کیلئے برتنوں کی صفائی نہ ہونے، مٹھائی کے اوپر تاریخ معیاد درج نہ ہونے پر 20 ،20 ہزار روپے جب کہ بہاولپور روڈ نزد ہسکول پمپ ڈیری شاپ کو دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے، فیٹ اور غذائیت کی کمی پائے جانے پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا،اس کے علاوہ خانیوال میں کارروائیوں کے دوران غریب آباد چوک بلاک 6 جہانیاں میں فوڈ مینوفیکچرنگ یونٹ کو خوراک کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے، پروسیسنگ ایریا میں جنک مٹیریل جمع ہونے، فریزر سے بدبو آنے پر 25 ہزار روپے، کوہی والا میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ایکسپائری بریڈ کا استعمال کرنے، سوسز اور کیچپ پر لیبلنگ نہ ہونے پر 10 ہزار، اڈہ پیرووال میں سویٹس یونٹ کو شوگر سیرپ میں مردہ حشرات پائے جانے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ مزید وہاڑی میں ڈی بلاک وہاڑی بازار بوریوالا میں آئسکریم پروڈکشن یونٹ اور مین بازار گگو منڈی میں فاسٹ فوڈ اینڈ آئسکریم شاپ کوخورراک میں چائنہ نمک کے استعمال، آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے، حشرات کی بھرمار، برتنوں کی صفائی نہ ہونے، خوراک کی زمین پر سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظانات پر 20 ،20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ مزید برآں لودھراں میں اسٹیڈیم روڈپر فالودہ پوائنٹ کو دودھ کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور خوراک میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 25 ہزار، اڈہ سوئی والا میں ریسٹورنٹ کو ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس کی موجودگی، کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے پر 20 ہزار اور حفظ القران چوک پر سویٹس پروڈکشن یونٹ کو پروڈکشن ایریامیں گندگی، حشرات کی بھرمار، آلودہ برتنوں کے استعما ل پر 20 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔