• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، طبی سہولتوں کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے دورے کا آغاز ایمرجنسی وارڈ سے کیا اور دل کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی فوری طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران انہیں ہسپتال میں موجود جدید مشینری، انجیو پلاسٹی، انجیوگرافی یونٹس، آئی سی یو، سی سی یو اور او پی ڈی کے نظام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ہسپتال حکام نے ڈی سی کو بتایا کہ مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی کیلئے سہولیات میں مسلسل بہتری لائی جارہی ہے۔
ملتان سے مزید