• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15دکانیں سربمہر، لاکھوں کے جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے بارے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اذکی سحر، اسسٹنٹ کمشنر صدر وقاص ظفر اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ثنا رام چند سمیت اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالہ مکرم سلطان نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کے دوران مزید 15 دکانیں سربمہر کر دی گئیں جب کہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے،  اوورچارجنگ اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 7 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔
ملتان سے مزید