ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 38مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں شاہنال کی دکان سے ڈاکو 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،آصف سے ڈاکوؤں نے 5 ہزار روپے چھین لیے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عمیر ہاشم سے ڈاکو رکشہ اورنقدی چھین کر لے گئے، تھانہ کپ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مارکر محمد عمران کی بیوی سے پرس جس میں 45ہزار موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں آصف سے جھپٹا مارکر موبائل فون چھین لیا،تھانہ الپہ کے علاقے میں صبغت اللہ سے ڈاکو تین موبائل فونز چھین کر لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ذیشان سے ڈاکو 10ہزار روپے اور موبائل لے اڑے،شمیم مائی سے ملزمان نے جھپٹا مارکر موبائل فون چھین لیا جب کہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں خالد لطیف کا پھٹہ رکشہ، صدر شجاع آباد کے علاقے میں صابر کی بکریاں، نیاز احمد کا سولر پمپ،سٹی و صدر جلالپور کے علاقے میں زبیر احمد کی سولر پلیٹیں، انورٹر،پنکھا و موٹر، لقمان کا پمپ،سرفراز کا سامان، غلام فرید کیموٹر،محمد بن خالد کا سامان، نیوملتان کے علاقے میں شہباز کا موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں سجاد حیدر کی بیٹریاں، سیتل ماڑی کے علاقے میں ثناء اللہ، دہلی گیٹ کے علاقے میں یعقوب کے موبائل فونز، گلگشت کے علاقے میں زبیر اور سرفراز کی موٹرسائیکلیںاور جلال کا سامان، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اسد کا موبائل فون،وقاص کی موٹرسائیکل، کوتوالی کے علاقے میں سبطین کا سامان، صدر کے علاقے میں فروا اور نعیم کے موبائل فونز، قادر پورراں کے علاقے میں ارشاد کا سامان،عمران کے35ہزار روپے، کینٹ کے علاقے میں عبدالرحمان کا موبائل فون، عامر چشتی کی طلائی چین و انگوٹھی، ناظم حسین کی نقدی و موبائل فون، چہلیک کے علاقے میں فہد کی موٹرسائیکل، احمد سلطان کاموبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں محمد لبروش کا سامان، قطب پور کے علاقے میں اللہ دتہ کےدرخت،ممتاز آباد کے علاقے میں فدا حسین کا موبائل فون اور ذوالقرنین کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔