• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگیگا کے زیر اہتمام، مری روڈ پر اساتذہ نے ریلی نکالی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام منگل کواساتذہ کرام و ملازمین نے پریس کلب راولپنڈی تا سی ای او ایجوکیشن آ فس مری روڈ راولپنڈی تک پر امن احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی، شرکاء نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے غصب کئے گئے حقوق فی الفور واپس کرے، اس احتجاجی پروگرام میں رحمان علی باجوہ ، قاضی محمد عمران و دیگر قائدین اگیگا نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا پنجاب کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔