کوہاٹ(نیوز ڈیسک)کوہاٹ اور بھکر میں پولیس پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 9اہلکار اور شہری شہید ہوگئے ،دوسرے واقعہ میں ڈی پی او کے مطابق منگل کے روز کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میںڈی ایس پی واحد محمود سمیت چھ اہلکار اور ایک شہری شہید ہوئےجبکہ پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس پر دہشت گردوں کےحملوں کی مذمت کی ہے۔ ڈی پی او کوہات کے مطابق پولیس موبائل پر حملہ میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج مزید 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے جن میں 5 سکیورٹی اہلکار، ایک ڈی ایس پی اور ایک شہری بھی شامل ہے۔ایم ایس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں 3 پولیس اہلکار اور ایک زخمی شہری زیرعلاج ہے۔پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔