• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی چوتھی قسط کیلئے جائزہ مذاکرات آج شروع

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی چوتھی قسط کے لیے تیسرے جائزہ مذاکرات آج سے شروع ہونگے۔

آئی ایم ایف کی ٹیم کراچی میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز کرے گی، تکنیکی مذاکرات کے بعد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن رواں مالی سال کی پہلی ششمائی ( جولائی تا دسمبر) کے دوران معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف میں پیش رفت کا جائزہ لے گا۔

مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں 330 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے، پاکستان کے آئی ایم ایف کو پی آئی اے سمیت نجکاری پروگرام میں پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید