اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اسکی منشا کے مطابق ہونا چاہیے، عمران خان کو گزشتہ روز شیڈول کے مطابق اور ان کی رضامندی سے پمز لے جایا گیا جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے انکا معائنہ کیا۔منگل کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیلئے رات کے وقت کا تعین سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جاتا ہے اور جب ٹریفک کا بوجھ کم ہو تو ہسپتال لایا جاتا ہے۔