اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ عمران کی صحت کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹرز کا وفد تشکیل دیا جائے،انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد اور فاصلے ختم کریں ،بانی کی صحت پر کوئی سیاست نہیں چاہتا ، سینیٹ اجلاس کے دوران علامہ راجا ناصر نے کہا کہ کچھ سینٹرز کا وفد بنادیں وہ اسپتال کو بھی دیکھ لیں اور بانی سے ملاقات بھی کرلیں گے،سپریم کورٹ کے باہر تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی کے کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں،بانی کی اہل خانہ سے ملاقات اور ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا ،سلمان اکرم ،شفیع جان،عامر ڈوگر ، اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس،محمد حسین ،شاہد خٹک سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی ،راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ آپ حکومت ہیں اور ڈاکٹر سے ملاقات نہیں کرا سکتے۔