• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان بالا میں سندھ اسمبلی کی قرارداد پر بحث، صوبے کی تقسیم کی سازشوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) ایوان بالا میں سندھ اسمبلی کی قرارداد پر بحث کی گئی اور صوبے کی تقسیم کی سازشوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر پونجو بھیل نےکہاکہ پاکستان کی مضبوطی کیلئے لسانی تعصب کو چھوڑ کر ترقی کی بات کرنا وقت کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے تمام شہری برابر ہیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی نسل سے ہو،سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا حق صرف مقامی ڈومیسائل رکھنے والے شہریوں کا ہے ۔ ،سینٹر سرمد علی نے کہا کہ آج اس بات کو سمجھ لیں ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ غلط ہے، اصل میں کراچی میں بھٹو شہید نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ مغربی پاکستان میں ہماری اکثریت ہے جبکہ مشرقی پاکستان میں ان کی اکثریت ہے یہ الفاظ تھے بھٹو نے ادھر ہم ادھر تم نہیں کہا تھا عباس اطہر نے ہیڈ لائن لگا دی ۔
اہم خبریں سے مزید