• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی، صوبائی حکومت کی تردید

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار علی امین گنڈاپور سے مبینہ طور پر سکیورٹی واپس لے لی ہے تاہم وزیراعلیٰ ہاوس پشاور نے علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے، تحریک انصافکے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رات کو گیارہ بجے وزیرِ اعلیٰ کے ڈپٹی سی ایس او نے میرے سکیورٹی اہلکاروں کو کال کی اور کہا کہ سی ایس او کا حکم ہے کہ آپ سب کلوز ہوجائیں، علی امین گنڈاپور کے مطابق میرے پاس صوبائی حکومت کی ایک جیمر اور ایک ڈبل کیبن گاڑی تھی اور اس گاڑی کے ساتھ 14 اہلکار بھی تھے۔
اہم خبریں سے مزید