• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون تک 200 میگاواٹ کا پہلا ’وہیلنگ‘ سودا طے پانے کا امکان

اسلام آباد (اسرار خان) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توقع ہے کہ وہ جون تک مسابقتی ’وہیلنگ آکشن‘ کے تحت بجلی کا پہلا 200 میگاواٹ کا لین دین مکمل کر لے گا۔ اس سلسلے میں 200 میگاواٹ کی نیلامی کا خلاصہ منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھیج دیا گیا ہے، جو ملک کی بجلی کی مارکیٹ کو مسابقتی نظام کی طرف منتقل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔200 میگاواٹ کا یہ لین دین حال ہی میں فعال ہونے والے ’کمپٹیٹو مارکیٹ آپریشنز ڈیٹ‘ نظام کے تحت ’وہیلنگ آکشن‘ (نیلامی) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس طریقہ کار کے تحت، حکومت پہلے مرحلے میں 200 میگاواٹ تک بجلی کے خریداروں کا تعین کرے گی، جبکہ اس پورے عمل کی نگرانی اور انتظام ’انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر‘ کے سپرد ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید