• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سیکورٹی صورتحال پیچیدہ، دہشتگرد نیٹ ورک سرگرم؛ روسی وزارت خارجہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) روسی وزارتِ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال بدستور پیچیدہ، دہشت گرد نیٹ ورکس سرگرم ہیں افغانستان میں 20 ہزار سے 23 ہزار دہشت گرد جنگجو موجود ہیں، جن میں نصف سے زائد غیر ملکی شامل ہیں ،روسی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ داعش کے تقریباً 3 ہزار جبکہ ٹی ٹی پی کے 5 سے 7 ہزار دہشت گرد افغان سرزمین پر موجود ہیں ۔ ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس سے پاک-افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ القاعدہ ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ اور دیگر دہشت گرد گروہ افغانستان میں تربیتی مراکز اور نیٹ ورکس چلا رہے ہیں۔ افغانستان القاعدہ کے لیے علاقائی روابط اور تربیت کا اہم مرکز بنا ہوا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید