اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزارت مواصلات نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے 13 افسروں کی خدمات ان کے محکموں کو واپس کردی ہیں۔ جن افسروں کو واپس ان کے محکموں کو بھیجا گیا ان میں گریڈ 19 کے تین ۔ گریڈ18 کے چھ اور گریڈ 17 کےچار افسران شامل ہیں۔یہ افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے توسط سے این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کئے گئے تھے۔وزارت مواصلات نے سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا ہے کہ ان افسروں کی مزید خدمات ہمیں درکار نہیں ہیں لہذا انہیں متعلقہ محکموں کو واپس بھیجا جائے۔