• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے پیغام دیا نظر نہیں آرہا، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے، علیمہ خان

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا ، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے، ہمار ا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا مکمل معائنہ فیملی اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے ،جب تک بانی ہسپتال نہیں پہنچتے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کرینگے، جبکہ ڈاکٹر عظمی ٰ نے کہاکہ اگر کوئی بیماری ہے تو اسکو سامنے لیکر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں،عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ ہماری آج بھی ملاقات نہیں ہوئی بانی کوقید تنہائی میں رکھاہواہے ،عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے ،جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید