کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،جغرافیائی کشیدگی اور عالمی معاشی بے یقینی کے منفی اثرات،سرمایہ کاروں میں بے چینی،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اتار چڑھاو کے بعد مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 1433 پوائنٹس کی کمی،59.95 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 160 ارب 21 کروڑ 35 لاکھ روپےکم ہو گئی ،تاہم کاروباری حجم 49.14 فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر مالیاتی اداروں کی خریداری سے تیزی دیکھی گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 1546 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیالیکن ایران امریکا کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اتار چرھاؤ اور دیگر عوامل کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی بے چینی کے باعث اچانک فروخت کا رحجان بڑھا جس سے مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر چھا گئی اور انڈیکس 3784 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس پر آگیا تاہم اختتام سے پہلے ایک بار پھر منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے کچھ بہتری آئی اور اس زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1432.54 پوائنٹس کی کمی سے167691.08 پوائنٹس سے کم ہو کر 166258.55 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔